امریکا میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کے ہاتھوں پاکستانی نژاد پولیس اہلکار قتل

پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

امریکا میں گاڑی بیچنے کے بہانے سے بلانے والے ڈاکو نے مزاحمت پر پاکستانی نژاد پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے استعمال شدہ اور نئی چیزیں بیچنے کا روان دنیا بھر میں رواج پاچکا ہے لیکن اس کی آڑ میں بڑے پیمانے میں پر مجرمانہ کارروائیاں بھی ہورہی ہیں۔ امریکا میں بھی اسی نوعیت کے ایک واقعے میں پاکستان نژاد پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں 26سالہ پولیس آفیسر عدید فیاض اپنے بہنوئی کے ہمراہ فیس بآپ کے ذریعے ایک گاڑی کا سودا مکمل کرنے بروکلین کی روبی اسٹریٹ پہنچے۔

گاڑی کے مالک نے پستول نکال کر ان سے رقم کا تقاضا کیا، مزاحمت پر اس نے گولی چلادی، جو کہ سیدھی عدیدی فیاض کے سر پر لگی، اسی دوران عدید کے بہنوئی نے ڈاکو سے پستول چھین کر اس پر فائرنگ کی لیکن وہ بچ کر بھاگ نکلا۔

عدید کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو روز بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی پولیس میں مسلمان اہلکاروں کی نمائندہ تنظیم پولیس آفیسر سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کے مطابق عدید فیاض گزشتہ پانچ سال سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے۔ ان کے خاندان میں اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔

AMERICA

Pakistanis in America

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div