عمران خان نے جان کو لاحق خطرات سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا
مجھے قتل کرنے کےلیے پیشہ ور قاتلوں کو رقم ادا کردی گئی ہے، سابق وزیراعظم
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جان کو لاحق خطرات سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا۔
ترجمانوں کے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس مقصد کےلیے جنوبی وزیرستان سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کےلیے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے۔ میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس کے بعد 3 شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔
PTI
IMRAN KHAN
تبولا
Tabool ads will show in this div