تاجروں کا معاشی بحران کے پیش نظر عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

عام انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ایوان صنعت و تجارت لاہو رمیں عام انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ملک میں معاشی بحران کے باعث “الیکشن نہیں معیشت “ کے تحت عام انتخابات دو سال کیلئے موخر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرار داد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وفاقی چیمبر کے زونل نائب صدر پنجاب ندیم قریشی کی موجودگی میں منظور کی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ایسے میں انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے “الیکشن نہیں معیشت “ کے تحت عام انتخابات دو سال کیلئے موخر کیے جائیں۔

ECP

Pakistan economic crisis

ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div