بالی وڈ کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا

سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ہوگئی

راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب ہوئی۔ جوڑے کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

بالی وڈ کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں شادی کی تقریب کا آغاز 4 فروری سے ہوا۔ جبکہ مہمانوں کی آمد وقت میں نہ پہچنے کے سبب شادی کی تقریب 6 کے بجائے 7 فروری تک جاری رہی۔

شادی کی تقریب کے موقع پر نو فون پالیسی کو اختیار کیا گیا اور مہمانوں سے بھی فون پر پکچرز اور ایونٹ کے حوالے سے معلومات نہ دینے کا کہا گیا۔ شادی کی قتریب میں میڈیا کو ایونٹ سے دور رکھا گیا۔

شادی کی تقریب میں کرن جوہر ، منیشن ملہوترا، شاہد کپور ، میرا کپور، جوہی چاولہ سمیت ایشا امبھانی نے شرکت کی۔

تیس سالہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ کی شادی کا جوڑا منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔ کیارا نے لہنگا ، جب کہ سدھارتھ شیروانی زیب تن کی ۔

Bollywood

Sidharth Malhotra

Kiara Advani

bollywood couple

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div