خیبرپختونخوا: اپر کوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 25 افراد جاں بحق
واقعے میں زخمی 15 افراد اسپتال منتقل، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، پولیس
خیبرپختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، واقعے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی 15 افراد اسپتال منتقل کردیئے گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایس پی دیامر کے مطابق اپر کوہستان میں شتیال ڈپو چوکی کے قریب مسافر بس اور کار میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا اور دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ 15 زخمیوں کو چلاس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
khyber pakhtunkhwa
traffic accidents
UPER KOHISTAN
تبولا
Tabool ads will show in this div