تمام قیاس آرائیاں ختم، PSL 8 کے آفیشل ترانے کے لئے گلوکاروں کا نام سامنے آگیا

شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع پی ایس ایل 8 کا آفیشل سانگ گائیں گے

پی ایس ایل 8 کے ترانے کو پسوری سے مقبول ہونے والی شے گل اور نوجوانوں میں مقبول عاصم اظہر گا رہے ہیں۔

بلا آخر ہوگیا اعلان کہ کونسا سا گلوکار اس مرتبہ پی ایس ایل کے آفیشل گانے کو گائے گا؟؟ اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاونٹ پر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ شے گل ہی وہ نام ہیں جس کی آواز میں پی ایس ایل 8 کے ترانے کو کرکٹ فینز سن سکیں گے۔

شے گل کے نام کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان سپر لیگ کی جانب سے نوجوانوں کے مقبول ترین گلوکار عاصم اظہر کا نام بھی سامنے آیا۔

عاصم اظہر کے علاوہ فارس شفیع بھی پی ایس ایل 8 کے آفیشل گانے کو گائیں گے۔

جبکہ اس گانے کو پروڈیوس کریں گے نوجوان میوزیشن عبداللہ صدیقی ۔

اس سے پہلے خبریں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کے آفیشنل گانے کے لئے علی سیٹھی کا نام لیا ہے۔ تاہم نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین میجمنٹ کمیٹی بننے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا پی ایس ایل 8 کے لئے گانا گائے ۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اسی لئے جب میں پی سی بی میں نہیں ہونگا تو علی سیٹھی پی ایس ایل کے لئے گانا گا سکتے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے گانے کے لئے بہت سے لوگوں کی بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کوئی علی ظفر کا نام لے رہا ہے ، تو فارس شفیع کا ، شے گل کا نام بھی سننے میں آیا تھا۔ اب تمام تر قیاس آرائیاں ختم ہوئیں۔

پی ایس ایل 7 سیزن کے لئے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گانا گایا ۔

پی ایس ایل 6 کا گانا نصیبو لعل اور آئمہ بیگ نے گانا گایا۔

عاصم اظہر پی ایس ایل 5 کے لئے بھی آفیشل ترانہ گا چکے ہیں۔

علی ظفر نے 3 مرتبہ پی ایس ایل 1،2 اور 3 کا آفیشل ترانہ گیا۔

Asim Azhar

PASOORI

SHAE GILL

FARIS SHAFI

PSL8

PSL2023

psl anthem

Tabool ads will show in this div