پی ایس ایل 8 کیلئے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کیلئے میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقاریونس، ڈینی موریسن شامل ہیں جبکہ عروج ممتاز،ثنا میر، بازید خان، نک نائٹ اور ڈیرن گنگا بھی پینل کا حصہ ہے۔
مارک بُوچر، ڈومینک کارک، ورنن فلینڈر، سکندر بخت، مرینہ اقبال اور طارق سعید بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ پی سی بی نے کمنٹری پینل میں رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا جبکہ پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق علیم ڈار، احسن رضا،ایلیکس وارف،آصف یعقوب، فیصل آفریدی،شوذب رضا اور محمد آصف امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔
رچرڈالنگورتھ، مارٹن سیگر، ناصرحسین، راشدریاض، روچیرا پلیاگروگے، طارق رشید اور مائیکل گف بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہوں گے۔ علی نقوی، افتخار احمد، جاوید ملک، محمد انیس اور روشن ماہنامہ میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔