ضمنی انتخابات: شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیئے

شیخ راشد شفیق نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرکے کاغذات پر دستخط کرائے

شیخ رشید احمد نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیئے۔

سابق صدر آصف زرداری سے متعلق بیان پر گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے اڈیالہ جیل میں شیخ راشد شفیق نے ملاقات کی۔

شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیئے۔

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی شیخ راشد شفیق کل (بدھ کو) الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی اراکین کے ساتھ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا، چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ شیخ رشید کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا تھا۔

Sheikh Rasheed Ahmed

Awami Muslim League

BYE ELECTIONS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div