شام: زلزلے کے کئی گھنٹے بعد ملبے سے بچی کو زندہ نکال لیا گیا

ترکی اور شام میں زلزلے سے 5 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

شام میں ریسکیو ٹیم نے زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے سے تقریباً 24 گھنٹے بعد بچی کو زندہ نکال لیا۔

الجزیرہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامی امدادی ٹیم کے اہلکار ایک عمارت کا ملبہ ہٹا رہے ہیں، جس میں دبی بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ورکرز ہاتھ سے ملبہ ہٹاتے ہیں اور بچی کا چہرہ نظر آنے کے بعد اس سے کہتے ہیں کہ ڈرنا نہیں تمہارے والد یہاں موجود ہیں، تم اپنے والد سے بات کرو۔

ویڈیو میں ریسکیو ورکر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’’نور، میری طرف دیکھو، اپنے والد سے بات کرو، دیکھو تمہارے بابا یہاں ہیں‘‘ جس پر بچی مٹی سے اٹا اپنا چہرہ اوپر اٹھاتی ہے۔

بچی کو بحفاظت ملبے سے نکالنے کے بعد ریسکیو ورکرز اور وہاں موجود لوگ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنیوالے خوفناک زلزلے میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی، ہزاروں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جن کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

زلزلے کے بعد دونوں ملکوں میں ہزاروں افراد لاپتہ ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

TURKEY EARTHQUAKE

SYRIA EARTHQUAKE

TURKIYE EARTHQUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div