ترکیہ کے زلزلے کے دلخراش مناظرنے لوگوں کو ہنسانے والے شیف کو بھی رلا دیا

معروف شیف کزن براق نے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی اپیل کی

ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے سے جہاں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ، وہیں ترک شیف کزن براق ازدمیر Burak Özdemir بھی رو پڑے ، متاثر ہونے والوں کی مدد کے لئے اپیل کردی۔

ترکیہ اور شام سمیت دیگر ممالک میں خوفناک زلزلے نے جہاں بڑی بڑی اوراونچی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ وہی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز نے ان مناظر کو دیکھنے والے دلوں کو دہلا دیا۔ ترک شیف کزن براق ازدمیر Burak Özdemir بھی زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ کر رو پڑے۔ انہوں نے زلزلے سے متاثر ہونے والے صوبوں کا دورہ بھی کیا اور امدادی سامان کی بھی تقسیم کی۔ سوشل میڈیا پر براق نے لکھا کہ

ہم نے ہاٹے (Hatay) اور دوسرے متاثرہ صوبوں میں امدادی ٹرک پہنچا دیے۔

براق نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے ریستوارن سے تیار شدہ کھانے اور امدادی سامان لیکر متاثرہ علاقوں میں پہنچایا ۔ ساتھ ہی ترک شیف نے متاثر ہونے والی کی مدد کے لئے امداد اکٹھی کرنی شروع کر دی ہے۔

براق نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اوراس کے ساتھ کے ممالک میں بہت بڑے اور خوفناک زلزلہ آیا ہے۔ ہر ایک کو بہترین انداز میں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی ۔

Turkey

EARTH QUAKE

TURKEY EARTHQUAKE

TURKIYE SYRIA QUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div