پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ کون گائے گا ؟؟

پی ایس ایل جلد آفیشل ترانے کو جاری کرئے گا
<p>PSL/Twitter</p>

PSL/Twitter

پاکستان سپر لیگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر بتایا کہ جلد پی ایس ایل 8 کا ترانہ ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے پہلے خبریں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کے آفیشنل گانے کے لئے علی سیٹھی کا نام لیا ہے۔ تاہم نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین میجمنٹ کمیٹی بننے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا پی ایس ایل 8 کے لئے گانا گائے ۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اسی لئے جب میں پی سی بی میں نہیں ہونگا تو علی سیٹھی پی ایس ایل کے لئے گانا گا سکتے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے گانے کے لئے بہت سے لوگوں کی بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کوئی علی ظفر کا نام لے رہا ہے ، تو فارس شفیع کا ، شے گل کا نام بھی سننے میں آیا ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا۔

پی ایس ایل 7 سیزن کے لئے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گانا گایا ۔

پی ایس ایل 6 کا گانا نصیبو لعل، ینگ اسٹنرز اور آئمہ بیگ نے گانا گایا۔ Groove Mera گانے پر بے حد تنقید کی گئی۔

پی ایس ایل 5 کا آفیشل سانگ تیار ہیں علی عظمت ، عاصم اظہر ، ہارون اور عارف لوہار نے گایا۔

2019 میں پی ایس ایل کا 4 ایڈیشن کھیلا گیا، اس سیزن کے لئے آفیشل سانگ کھیل دیوانوں کا فواد خان اور دیسی ینگ نے گایا۔

2018 میں پی ایس ایل کا تیسرا سیزن ہوا۔ جس کا آفیشل گانا علی ظفر نے گایا۔

2017 میں پی ایس ایل کا دوسرا سیزن کھیلا گیا ، اس مرتبہ علی ظفر نے اب کھیل جمے گا گانا گایا جو کہ بے حد ہوا۔

2016 میں پی ایس ایل کو پہلی مرتبہ منعقد کیا گیا۔ پہلی مرتبہ بھی پی ایس ایل کا آفیشل گانا علی ظفر نے ہی گایا۔

اب تک علی ظفر 3 مرتبہ پی ایس ایل کے آفیشل سانگ گا چکے ہیں۔ کرکٹ اور علی ظفر فینز کی خواہش ہے کہ اس مرتبہ پھر ان کے فیورٹ علی ظفر ہی پی ایس ایل کے آفیشل گانے کو گائے ۔

Ali Zafar

PSL8

PSL2023

psl anthem

تبولا

Tabool ads will show in this div
Husnain Turabi Feb 08, 2023 01:40pm
Ali Zafar and Atif Aslam

تبولا

Tabool ads will show in this div