ودیا بالن کا شازیہ منظور کے 20 سال پرانے گانے پرڈانس

شازیہ منظور کا ودیا بالن کو جواب میں بھی آپ کی بہت بڑی مداح ہوں
<p>Instagram</p>

Instagram

بالی وڈ ایکٹر ودیا بالن نے شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائے رکھ دی پر ڈانس کی ویڈیو ، شازیہ منظور نے بھی شکریہ ادا کیا۔

بالی وڈ ایکٹریس ودیا بالن نے بجلی کے بل میں بچت کرنے کی ٹھان لی ۔۔ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

جس میں ایک شخض کہتا ہے کہ اسکا بجلی کا بل بہت زیادہ آیا۔ اسی شخض نے ودیا بالن نے پوچا کہ آپ کا بجلی کا بل کیوں کم آتا ہے؟؟ جس پر ودیا بالن نے شازیہ منظور کے پرانے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی پر ڈانس کیا۔

اس ویڈیو پر خود شازیہ منظور نے کومنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ، بہت شکریہ وہ بھی ودیا کی بہت بڑی مداح ہیں ۔ شازیہ منظور نے لکھا کہ یہ گانا انہوں نے 20 برس پہلے گایا۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے میرے گانے پر ڈانس کیا۔

اس سے قبل بھی دنیا کے تیزی سے مقبول ہوتے ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے شازیہ منظور کے اسی گانے کو Bebot کے ساتھ ری مکس کرکے پروفارم کیا۔

بتیاں بجھائی رکھ دی ۔۔

یہ گانا شازیہ منظور کے 2000 میں ریلیز ہونے والے میوزیکل البم چل میرے مکھنا میں شامل ہے ۔ اس البم میں سات گانے شامل تھے ۔ جس میں بتیاں بجھائی رکھ وے پر اس وقت کی مقبول اداکارہ نرما نے ڈانس کیا۔ یہ گانا اپنے وقت کے مقبول ترین میوزیکل ٹریک میں شمار کیا جانے لگا۔ اب 22 برس بعد کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے اس گانے پر پرفارم کرکے ایک بار پھر اس گانے کو مشہور کردیا ہے ۔

Bollywood

Vidya Balan

music

SHAZIA MANZOOR

Tabool ads will show in this div