بیماری نے مشرف کو نیا پاسپورٹ بنوانے کی مہلت نہ دی
ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر امیگریشن کارروائی مکمل کی گئی
سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو بیماری نے نیا پاسپورٹ بنوانے کی بھی مہلت نہ دی۔
جنرل مشرف کو دبئی سے جاری پاکستانی پاسپورٹ کی اختتامی تاریخ 5 جنوری 2023 تھی، سابق صدر کو پاسپورٹ نمبر AJ0848365 پانچ جنوری 2018 کو جاری کیا گیا تھا۔
سابق صدر کی زندگی کے آخری سال بیماری کے باعث اسپتال میں ہی گزرے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کو جاری آخری پاسپورٹ کی تجدید نہ ہوسکی۔
سابق صدر کا جسد خاکی اسی پاسپورٹ کے ساتھ تدفین کے لئے کراچی پہنچا، قوانین کے مطابق اسی پاپسورٹ کے ساتھ موجود ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر امیگریشن کارروائی مکمل کی گئی۔
General (r) Parvez Musharraf
Ex President of Pakistan
Ex Army chief of Pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div
CHAN STUDIO
Feb 07, 2023 04:15pm
اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے امین