پشاور زلمی نے کامران اکمل کو نئی ذمہ داری سونپ دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 فروری کو ہونے والے میچ میں کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے
سابق قومی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کو پشاور زلمی نے نئی ذمہ داری سونپ دی۔
وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کامران گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے منسلک ہیں۔
پی ایس ایل میں کئی برسوں تک کامران اکمل نے اپنی طوفانی بلے بازی سے پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اور اب وہ فرنچائز کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بن گئے ہیں۔ کامران اکمل پشاور زلمی کے بیٹرز کے ساتھ کام کریں گے۔
کامران اکمل کو پی سی بی نے کچھ روز قبل قومی ٹیم کا سلیکٹر اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 فروری کو ہونے والے میچ میں کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔
Kamran Akmal
PESHAWAR ZALMI
تبولا
Tabool ads will show in this div