سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گجرات کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پولیس سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے، پرویز الٰہی

گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کا محاصرہ کرلیا۔ پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پولیس سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے گجرات میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس نے گھر کا محاصرہ کرلیا جبکہ سیڑھیاں لگا کر اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک کنجاہ ہاؤس کا محاصرہ کئے رکھا، ڈی پی او گجرات بھی بھاری نفری کے ہمراہ ایک گھنٹہ تک کنجاہ ہاؤس کے اندر موجود رہے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گجرات میں کنجاہ ہاؤس پر پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے، بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کو چھوڑ دیں گے، دوبارہ سوچ لیں۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو مٹیاری سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے پولیس نے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا، اہلکار سی سی ٹی وی ڈیوائس بھی اپنے ہمراہ لے گئی ہے۔

PUNJAB POLICE

PERVEZ ELAHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div