ترکی زلزلہ: عمارت کے ملبے سے بچی کو زندہ نکال لیا گیا

ترکی میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے

ترکی کے علاقے عرفہ میں عمارت کے ملبے سے بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔

ترکی میں خوفناک زلزلے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور کئی ہزار زخمی ہوچکے ہیں، درجنوں عمارتیں مکمل زمین بوس ہوچکی ہیں، سیکڑوں گھروں کی چھتیں گرچکیں جبکہ ہزاروں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ورکرز ایک عمارت کے ملبے سے تقریباً 10 سے 12 سالہ کی بچی کو نکال رہے ہیں، جس کا چہرہ، سر اور کپڑے دھول سے اٹے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بھی سیکڑوں افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ترک صدر نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی۔

lebanon

TURKEY EARTHQUAKE

SYERIA

Tabool ads will show in this div