ترکیہ میں زلزلے کے فوری بعد بلند عمارتیں گرنے کے مناظر

ہر طرف چیخ و پکار، لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے

ترکیہ میں زلزلے کے فوری بعد بلند عمارتیں گرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں خواتین و بچوں کے چیخنے اور رونے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

پیر کی صبح ترکیہ کے مشرقی علاقے میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ کا سرحدی شہر کرامن مراس تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں بلند و بالا عمارتیں پل بھر میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

عمارتوں کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

زلزلے کے بعد افراتفری اور چیخ و پکار مچ گئی، ہر طرف قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھے گئے، لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں بھاگتے رہے۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے اثرات لبنان، اسرائیل، قبرص، یونان اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے لیکن سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان ترکیہ اور شام میں ہوا ہے۔

Syria

TURKEY EARTHQUAKE

7.8 EARTHQUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div