گریمی ایوارڈز 2023: امریکی گلوکارہ بیونسے نے تاریخ رقم کر دی

بیونسے سب سے زیادہ (32) گریمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی گلوکارہ بن گئیں۔

امریکی گلوکارہ بیونسے نے موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ’گریمی‘ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں دنیا مں موسیقی کے حوالے سے سب سے متعبر ایوارڈز ’‘ ریکارںگ اکیڈمی (Recording Academy)’’ المعروف گریمی کی 65ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔

امریکی گلوکارہ بیونسے کو بہترین ڈانس/ الیکٹرانک البم، بہترین آر اینڈ بی سونگ، بہترین ڈانس/ الیکٹرانک ریکارڈنگ اور بہترین ٹریڈیشنل آر اینڈ بی پرفارمنس کی کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس طرح بیونسے (Beyoncé ) سب سے زیادہ (32) گریمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی گلوکارہ بن گئیں۔

دیگر ایوارڈز

بیونسے کے علاوہ امریکی گلوکارہ برینڈ کارلائل اور ریپر کینڈرک لمار نے مختلف کیٹیگریز کے 3،3 ایوارڈز اپنے نام کئے۔

گریمی البم آف دی ایئر ایوارڈ کا ایوارڈ ہیری اسٹائلز کے ’ہیری ہاؤس‘ نے اپنے نام رہا۔ اس کے علاوہ وہ بہترین ’پاپ ووکل البم‘ کا بھی ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

beyonce

GRAMMY 2023

Tabool ads will show in this div