پی ٹی اے کو مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت

وفاقی حکومت سمیت دیگر سے سولہ فروری کو رپورٹس طلب

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو وکی پیڈیا کے بعد مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنے کی اجازت دے دی

قرآن پاک کےترجمےمیں تحریف سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانےکے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ویکیپیڈیا کو پاکستان میں رجسٹریشن کا کہا ہے، فی الحال ویکیپیڈیا کو بند کردیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ نے پی ٹی اےکو مزید متنازع ویب سائٹس بلاک کرنےکی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 16 فروری کو رپورٹس طلب کرلی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر 4 فروری کو پاکستان میں انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ ’وکی پیڈیا‘ کو بلاک کردیا تھا۔

wikipedia

islamophobia

LAHORE HIGHCOURT

Tabool ads will show in this div