کوئٹہ میں دستی بم حملے میں دو بچیاں زخمی،اسپتال منتقل

زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ

کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر دستی بم دھماکے میں دو پچیاں زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق منو جان روڈ پر خلیفہ چوک کے قریب نامعلوم افراد ایک گھر پر دو دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے گھر میں موجود دو پچیاں زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جن کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلستان روڈ پر خود کش حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

quetta blast

balochistan police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div