ایم کیوایم کا بلدیاتی انتخابات کیخلاف 12فروری کو دھرنا دینے کا اعلان

کراچی کا ایوان اگلے اتوار سے فوارہ چوک پر لگے گا،خالدمقبول صدیقی

ایم کیوایم پاکستان نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر 12 فروری کو کراچی میں فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کےلیے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو الٹی میٹم دے رہے ہیں۔ کراچی کا ایوان اگلے اتوار سے فوارہ چوک پر لگے گا۔ فیصلہ ہوگا کون ایم این اے اور کون میئر ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگلے اتوار فوارہ چوک پرمیدان لگے گا،وہیں سے کراچی کامقدمہ چلےگا، پہلے بہادرآباد مرکز،اگلے مرحلےمیں دھرنا فوارہ چوک منتقل کریں گے، آئندہ ہفتے شہر اس جگہ ہوگا جہاں ہم فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلےہی کہا تھا تمہیں 14 سیٹیں واپس دیناہوں گی، 9 سیٹیں16 مارچ، باقی بعد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے مرکزی دھرنے کے بعد علاقائی سطح پر دھرنا دیا جائیگا جبکہ متوقع شیڈیو کے مطابق حیدرآباد کا جلسہ24فروری کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں ہوگا۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

MQM Pakistan

SINDH LOCAL BODIES ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div