فلم پٹھان ننھی مداح کو پسند نہ آنے پر شاہ رخ خان کا والدین کو مشورہ

فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے دکھائیں شاید پسند آجائے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک ننھی مداح شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان پسند نہ آنے سے متعلق بات کررہے ہے۔ اس ویڈیو پر شاہ رخ خان نے دلچسپ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ میری فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے دکھائیں، کیا پتا وہ رومانوی فلمیں پسند کرتی ہو اور آپ کو معلوم نہ ہو۔

ویڈیو پس منظر میں موجود ایک شخص سے شروع ہوتی ہے جو بچی سے پوچھتا ہے – آہانا نے آخری بار کونسی فلم دیکھی تھی ؟

بچی نے جواب دیا ”پٹھان“۔

پھر ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں فلم پسند آئی؟

جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا نہیں ۔

تاہم جب پوچھا گیا کہ کیوں؟

اس کے جواب میں وسیع مسکراہٹ کے ساتھ بچی کا چہرہ کیمرے کی طرف دیکھتا رہا ۔

ویڈیو پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اسے دوبارہ ری ٹوئٹ کیا ۔

شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ اب زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا ہوگا، دیش کے نوجوانوں کا سوال ہے۔ نوجوان ناظرین کو مایوس نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا براہ کرم انہیں دل والے دلہنیا لے جائیں گے دکھائیں ، آپ کو کیا معلوم شاید وہ رومانوی ہو اور رومانوی فلمیں پسند کرتی ہو ۔

شاہ رخ خان کا یہ شائستہ جواب سوشل میڈیا صارفین کے دلوں جیت رہا ہے ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ میں شرط لگاتی ہوں کہ وہ رومانوی قسم کی ہے ۔ وہ شاہ رخ کے 90 کی دہائی کے گانے (پیار ہوتا ہے دیوانا صنم) کی طرح کا کچھ انجوائے کرے گی ۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سپر اسٹار آپ کو سلام ہے۔

ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا پٹھان نے دلوں کو جیت لیا ۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان سے 4 سال بعد بڑے پردے پر زبردست واپسی کی ہے ۔ باکس آفس کے ساتھ ساتھ پٹھان پوری دنیا میں دھوم مچا رہی ہے جبکہ صرف بھارت میں فلم اب تک 400 کروڑ روپے کی بلند سطح کو عبور کر چکی ہے۔

Shah Rukh Khan

DDLJ

Pathaan

humble and funny reply

a toddler fan

SRK’s humble response

Dilwale Dulhaniya Le Jayenge

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div