’’ایک اوور میں 6 چھکے مارنا بڑی بات اور کھانا حوصلے کی بات ہے‘‘

6 گیندوں پر 6 چھکے کھانے کے باوجود وہاب نے افتخار کی تعریفیں کردیں

افتخار احمد کے ہاتھوں 6 چھکے کھانے والے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ یہ بھی بڑے حوصلے کی بات ہے۔

اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں اتوار (5 فروری) کو پی ایس ایل کی 2 فرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 3 رنز سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کے 50 گیندوں پر 94 رنز بنائے، جس میں وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔

پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری ہے جس میں میچ کے بعد وہاب ریاض، عمر اکمل اور افتخار احمد خوشگوار انداز میں باتیں کررہے ہیں۔

گفتگو کے دوران وہاب ریاض اور عمر اکمل دونوں ہی افخار احمد کے ایک ہی اوور میں 6 چھکوں کی تعریف کرتے ہیں۔

اسی دوران وہاب ریاض کہتے ہیں کہ افتخار نے جو پرپل پہنا ہوا ہے یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا۔

سینیئر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انہیں پڑنے والے 2 چھکے بڑے زبردست مارے گئے۔

وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ 6 چھکے مارنا بڑی بات ہے اور کھانا بھی حوصلے کی بات ہے۔

wahab riaz

Iftikhar Ahmed

QUETTA GLADIATORS

PSL8

peshawar vs quetta

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div