نجم سیٹھی کوئٹہ اور پشاور کے درمیان میچ کے منتظمین کے شکر گزار
کوئٹہ میں بہت زبردست میچ ہوا ہے، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کوئٹہ کے اکبر نگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کا اہتمام کیا گیا۔
اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی 3 رنز سے ہرایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں کیا زبردست میچ ہوا ہے.
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ میچ کروانے پرپی سی بی، بلوچستان حکومت، کوئٹہ گلیڈیٹرز ،پشاور زلمی اور کور ہیڈ کوارٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سب نے نمائشی میچ کے لیے بہت اچھا کام کیا۔
QUETTA GLADIATORS
peshawar vs quetta
تبولا
Tabool ads will show in this div