پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارچ میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہوگی، نجم سیٹھی

تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجینمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

مارچ میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان یو اے ای میں ٹی 20 سیریز کھیلی جانی تھی لیکن آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے طالبان کے خواتین کی تعلیم اور ملازمت کرنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر سیریز منسوخ کردی تھی۔

افغانستان کے حکام نے آسٹریلیا کی جگہ پاکستان سے کھیلنے کے لے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجینمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹی 20 سیریز کی حامی بھری تھی تاہم تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ 3 ٹی ٹونٹی میچز آسٹریلیا کی اچانک دستبرداری کے بعد افغانستان کی تلافی کرنے کے لیے کھیلے جارہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ جس طرح بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کو معاوضہ ملتا ہے. میں نے افغانستان کے لئے یکساں معاوضے کی حمایت کی ہے۔

PCB

najam Sethi

PAKISTAN VS AFGHANISTAN

Tabool ads will show in this div