بھارت کی منہ زوری بڑھتی جارہی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کا کہنا ہے کہ بھارت کی منہ زوری بڑھتی جا رہی ہے۔ کشمیریوں نے بھارت کے پروپیگنڈا اور ناپاک مںصوبوں کو بے نقاب کیا۔
سردار تنویرالیاس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و زیادتی سے باز نہیں آیا تو چنگاری بھڑک سکتی ہے۔ پاکستان کشمیر کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام محتدہ اپنا کردار ادا کرے۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر آج بروز اتوار مورخہ 5 فروری کو منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارتی جبر سے آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جب کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کا ظالمانہ رويہ جبری گمشدگيوں اور پيلٹ گن کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ مظلوموں کی آواز ميں آواز ملانے کا دن، یوم یکجہتی کشمیر آض منایا جا رہا ہے۔ تینتیس برس قبل پانچ فروری کو جو سلسلہ شروع ہوا، وہ آج بھی جاری ہے اور آزادی ملنے تک نہيں رکے گا۔ کشمیر اور پاکستان، دو قالب، یک جان ہیں، کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنے کرتے نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔