کوئٹہ بمقابلہ پشاور؛ افتخار کے وہاب کو ایک اوور میں 6 چھکے

افتخار نے وہاب ریاض کو اننگز کے 20ویں اوور میں 6 چھکے مارے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگادیئے۔

کوئٹہ کے اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار (5 فروری) کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کی طوفانی اننگز تھی، انہوں نے 50 گیندوں پر 94 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے اپنا آخری اوور وہاب ریاض سے کروایا جو انہیں بہت بھاری پڑا۔

افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چکھے مارے۔

QUETTA GLADIATORS

peshawar vs quetta

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div