پشاور دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

رنگ روڈ پر سہولت کار موٹر سائیکل سے الگ ہوگیا، ذرائع

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں، جن میں وہ رنگ روڈ پر ایک سہولت کار کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا نظر آرہا ہے۔

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں 30 جنوری کو ہونیوالے دھماکے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کو مبینہ حملہ آور کی نئی تصاویر مل گئیں، جس میں وہ رنگ روڈ پر سہولت کار کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کو اس کے سہولت کار نے رنگ روڈ پر پہنچنے میں مدد فراہم کی، حملہ آور رنگ روڈ کے راستے جی ٹی روڈ پر داخل ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور رنگ روڈ پر موٹر سائکل پر سہولت کار کے ساتھ رہا، جہاں پر سہولت کار جمیل چوک سے آگے رنگ روڈ پر مبینہ خودکش حملہ آور سے الگ ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کا سہولت کار پہلے موٹر سائیکل چلارہا ہے جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا تاہم رنگ روڈ پر سہولت کار موٹر سائیکل حملہ آور کو دے کر چلا گیا۔

PESHAWAR SUICIDE ATTACK

PESHAWAR TERRORIST ATTACK

zameer Feb 04, 2023 09:48pm
ham kashmiry bhaeo ke sath hae
Tabool ads will show in this div