وہ محل جہاں کیارا اور سدھارت ملہوترا کی شادی ہوگی

کیارا اور سدھارت ملہوترا کی شادی راجستھان کے جیسلمرسوریا گڑھ محل میں ہوگی

بالی وڈ اسٹارز سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب 4 فروری سے 6 فروری تک راجستھان کےسوریا گڑھ محل میں ہونگی۔

بالی وڈ ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے ۔ بالی وڈ کے اس جوڑے کی شادی راجستھان کے ایک ہوٹل جیسلمر سوریا گڑھ محل (Jaisalmer’s Suryagarh Palace) میں ہونے جارہی ہے۔

بالی وڈ کی رپورٹس کے مطابق کیارا اورسدھارت کے اس بڑے دن کے لئے بڑی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ اس شادی میں لگ بھگ 100 کے قریب مہمان ہونگے۔

مہمانوں کی لسٹ میں شاہد کپور اور میرا کپور کا نام بھی شامل ہے ۔ جبکہ کرن جوہر اور منیشن ملہوترا بھی اس ڈسٹینشن ویڈنگ میں شریک ہونگے۔

حال ہی میں جیسلمر ہوٹل نے سیاحوں کی توجہ اس وقت سمیٹی جب یہاں ہیلی کاپٹر رائیڈ کو بھی شروع کیا گیا۔ تجربانی بنیاد پر ایک دن میں ہیلی کاپٹر 40 کے قریب پروازیں کرتا ہے ۔ اس ہیلی کاپٹر رائیڈ کا دورانیہ 5 سے 15 منٹ تک کا ہے ۔

راجستھان کے اس محل میں صحرا کی ثقافت کو خوبصورتی سے سمویا ہوا ہے ۔ جہاں ہر ایک آنے والا خوبصورت یادوں کا تحفہ لے کر ساتھ جاتا ہے ۔

اس ہوٹل کا طرز تعمیرعالیشان ہے۔

جبکہ یہاں رات کے وقت صحرا کی ٹھنڈی رات میں ستاروں کے جھرمٹ کو باآسانی دیکھا جاسکتا ہے ۔

ہوٹل میں مہمانوں کی راجستھانی کھانوں سے بھی مہمانوں کی خوب تواضع کی جاتی ہے ۔

Bollywood

wedding

rajasthan

Sidharth Malhotra

Kiara Advani

bollywood couple

Tabool ads will show in this div