فواد خان کی نئی آنے والی ایک اور میگا بجٹ فلم کا ٹیزر جاری
فواد خان اورلیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی نئی آنے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے۔
منی بیک گارنٹی فلم جس کی کاسٹ میں فواد خان ، وسیم اکرم انکی اہلیہ شینرا اکرم ، عائشہ عمر ، مانی ، جاوید شیخ ، گوہر رشید ، میکال ذوالفقار ، حنا دلپزیر ، شایان خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔
فلم کے نئے جاری ہونے والے ٹیزر میں فواد خان خوشی سے ڈانس کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔۔ ساتھ ہی ان الفاظ کے کہ ہم پے بھروسہ کرو یہ کہتے ہوئے وہ اپنا ہاتھ شینرا کی طرف بڑھاتے ہیں ۔ اسی دوران انہیں ایک فون کال موصول ہوتی ہے۔
فلم کے پہلے آفیشل ٹیزر کو دیکھ کر نیٹ فلکس کی سیریز منی ہائیسٹ سے مماثلت محسوس ہوئی۔ اس فلم کی ہدایات دے رہے ہیں فیصل قریشی ۔
فلم رواں برس عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔