پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کیلئے تحریری دعوت مانگ لی

یہ کوئی طریقہ نہیں کہ 11بجے فون کرکے دعوت دی جائے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریری دعوت مانگ لی۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں اگر دعوت دینی ہے تو لکھ کر دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ 11 بجے فون کرکے دعوت دی جائے۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہنے کوشش کررہی ہے لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ وہ نیوٹرل رہیں، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر بات کرے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے، ہم نے ان کو جیل میں نہیں ڈالا یہ اپنی کرتوت سے گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں فارنزک لیبارٹری موجود ہے، یہ کہتے ہیں کہ لیبارٹری نہیں، ہمارا صوبہ سب سے بہتر ہے، یہ ملک کے ہمددرد نہیں ہیں، ایوب خان کے دور تک کوئی قرضہ نہیں تھا، ان مداریوں نے قرضہ لیا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں ان کو خبردار کررہا ہوں کہ باز آجاؤ، نوجوان تمہیں معاف نہیں کریں گے، اس وقت سارا پاکستان رو رہا ہے۔

IMRAN KHAN

PERVEZ KHATTAK

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div