مولانا فضل الرحمان کا شہبازشریف کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مشورہ

صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے، سربراہ پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مشور دے دیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف کے ظہرانے پر لاہور پہنچے، جہاں وزیراعظم کے علاوہ سلیمان شہباز اور پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر شیڈول ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان اور اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کو الیکشن اور معیشت سمیت تمام قومی امور پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیئے، ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں ہے۔

pm shehbaz sharif

MOLANA FAZALUR REHMAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div