خاتون کے ہاتھوں ڈی ایس پی کو تھپڑ؛ ’’عزت والا بے عزت ہورہا ہے‘‘

وہ 38 سال سے دیکھ رہے ہیں قانون کو غلام بنایا ہوا ہے

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ایک بااثر خاتون کے ہاتھوں بدتمزی سہنے والا پولیس افسر خود بھی انصاف کے نظام پر نوحہ کناں ہے۔

دو روز قبل کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی میں ایک بااثر خاتون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، چالان کئے جانے پر اس خاتون نے ڈی ایس پی سے ہی جھگڑنا شروع کردیا۔

سماء نیوز کو ملنے والی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خاتون پولیس آفیسر اور ایک دوسرے اہلکار کو دھکے دے کر ایک طرف کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی میں بیٹھے شخص کو اشارہ کرتی رہتی ہیں جو گاڑی کو تھوڑا تھوڑا کرکے آگے بڑھاتا ہے۔

معاملہ جب پولیس اسٹیشن جاتا ہے تو خاتون اپنے بااثر رشتے دار سے رابطہ کرتی اور اس طرح صرف معافی تلافی کے بعد معاملہ حل کرلیا جاتا ہے۔

سماء ڈیجیٹل نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون کے ہاتھوں سرعام تھپڑ کھانے والے پولیس افسر اشتیاق آرائیں سے بات کی تو وہ بھی قانون کی عملداری کے حوالے سے ساری حقیقت کو سامنے لے آئے۔

پولیس افسر اشتیاق آرائیں کا کہنا ہے وہ خاتون ڈاکٹر کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے تھانے گئے تو 2 سے 3 گھنٹے انتظار کرایا گیا۔ ایس ایچ او اور ہیڈ محرر تک تھانے میں نہیں تھا پھر کہا گیا معافی تلافی کرلیں۔

اشتیاق آرائیں کا کہنا تھا کہ وہ 38 سال سے دیکھ رہے ہیں قانون کو غلام بنایا ہوا ہے ۔ عزت والا بے عزت ہورہا ہے۔

Karachi Police

woman traffic

WOMEN SLAPPED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div