پی ایس ایل 8 کا جادو؛ آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائیٹ کریش
13 اور 14 فروری کو کھیلنے جانے والے میچز کے ہزاروں ٹکٹ فروخت
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ 13فروری سے سجے گا، دنیا بھر میں مشہور یہ میلہ رواں برس کراچی ، لاہور ، راولپنڈی اور ملتان کے میدانوں میں کھیلا جائے گا اور اس کے لئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوگئی ہے۔
سوشل میڈ یا پر ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے کافی تبصرے کئے جارہے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ آن لائن فروخت کے پہلے روز ہی ویب سائیٹ کریش کرگئی۔
13 فروری کو پی ایس ایل 8 کا پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، اس میچ کے ٹکٹ بڑی تعداد میں فروخت ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ 14 فروری کو شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے لئے بھی بڑی تعداد میں ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔
PSL8
PSL2023
Farhan
Feb 04, 2023 03:21pm
Excellent
Farhan
Feb 04, 2023 03:22pm
Psl is very beautiful game in the world