ایک اور یوٹرن؛ تحریک انصاف کا وزیراعظم کی بلائی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ

تحریک انصاف کی جانب سے اعظم سواتی اور شیخ رشید کو کانفرنس میں بھیجنے کی تجویز

تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے یو ٹرن کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 7 فروری کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت سے کل انکار کیا تھا، تاہم آج حسب روایت یوٹرن لیتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے7 فروری کو اےپی سی میں شرکت متوقع ہے، اور اس کانفرنس میں تحریک انصاف کی جانب سے اعظم سواتی اور شیخ رشید کو بھیجنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کی لہر سے نمٹنے، معاشی حالات کا مقابلہ کرنے اور اہم قومی چیلنجز پر سیاسی قائدین سے مشاورت کے لئے 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے، جس میں تحریک انصاف کو بھی دعوت دی گئی ہے، تاہم گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

PTI

APC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div