پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے معطل کر دیئے گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے اقدام
Feb 03, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں پاکستان تحریک انصاف نے تحلیل کی تھیں، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

PUNJAB ASSEMBLY

khyber pakhtunkhwa assembly

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div