امریکی ریاست مونٹانا میں دیوہیکل غبارے نے حکام کو تشویش میں ڈال دیا

غبارہ چین نے جاسوسی کےلیے چھوڑا ہے،پینٹاگون کو شبہ
Feb 03, 2023

امریکا کی مغربی ریاست مونٹانا میں سفید دیوہیکل غبارے نے حکام کو تشویش میں ڈال دیا۔

غبارے کو امریکا کی جوہری میزائل فیلڈ کے قریب دیکھا۔ پینٹاگون کو شبہ ہے کہ یہ غبارہ چین نے جاسوسی کے لیے چھوڑا ہے۔ صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کردیا۔

دفاعی حکام کے مطابق ملبہ گرنے کے خطرات کے پیش نظر غبارہ نہ گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم غبارہ گرانے کیلئے لڑاکا طیارے تیار ہیں۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز کہا کہ ایک غبارہ جس پر امریکہ کی نگرانی کا شبہ ہے وہ ایک ”ہوائی جہاز“ تھا جسے موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ فضائی جہاز بغیر پائلٹ ہے، اس میں محدود اسٹیئرنگ کی صلاحیت ہے جو اڑا دینے کے بعد اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا۔

USA

CHINA

Chinese spy balloon

airship

Tabool ads will show in this div