حکومتی اتحادیوں کا ضمنی الیکشن کےلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کیلئے میدان خالی ہر گز نہ چھوڑا جائے، آصف علی علی زرداری

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کےلیے حکومتی اتحادیوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہونے پر خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب میں حکومتی اتحاد نے تحریک انصاف کیلئے میدان خالی نہ چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔

پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے مل کرحصہ لینے کے معاملے پر غور کےلیے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری کیلئے وزراء کی کمیٹی بنانے پر اتفاق بھی کرلیا۔

یاد رہے کہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے پہلے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تمام حلقوں میں مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز بھی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کی طرف سے الگ لگ امیدوار ہوں یا تمام حلقوں پر عمران خان خود الیکشن لڑیں، دونوں صورتوں میں جیالے قائد آصف علی زرداری کا اصرار ہے کہ مقابلہ ہر صورت ڈٹ کر کیا جائے۔

مشترکہ امیدوار لانے کے حوالے سے نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ہفتہ کو لاہور میں پی ڈی ایم سربراہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

PTI

PDM

BYE ELECTIONS

Tabool ads will show in this div