نگراں حکومت نے لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف دور میں ہٹائے گئے افسران کی بھی تعیناتیاں ہوں گی

نگراں حکومت نے لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، 25 مئی کے کریک ڈاؤن کو بنیاد بناکر تحریک انصاف حکومت میں ہٹائے جانے والے افسران کی بھی تعیناتیاں ہوں گی۔

پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کیلئے فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق نگراں سیٹ اپ نے شہر کے 84 تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں کرنے کیلئے افسران کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں، الیکشن کمیشن سے منظوری کے بعد تعیناتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 25 مئی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں عہدوں سے ہٹائے جانے والے افسران بھی دوبارہ ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے۔

LAHORE POLICE

Posting and Transfer

Tabool ads will show in this div