پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

ٹکٹ بک می کی ویب ساٸٹ سے خریدے جا سکتے ہیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ٹکٹ بک می کی ویب ساٸٹ سے خریدے جا سکتے ہیں جبکہ میچز کے دوران گراؤنڈ کے باہر بھی ٹکٹ بوتھ بناٸے جاٸیں گے۔

کراچی میں ٹکٹوں کی قیمت650سے 12 ہزار روپے رکھی گٸی ہے۔ 12ہزار کا ٹکٹ ہسپیٹیلٹی کا رکھا گیا ہے۔ فینز پریمیم باکسز اور سیزن پاس بھی خرید سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے میچز 13فروری سے شروع ہو گی اور فائنل 19 مارچ کو ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، میچز لاہور ، ملتان ، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

PCB

PSL8

Tabool ads will show in this div