شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
شاہین آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوا
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
کراچی میں فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب ہوئی ہے۔ جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت اداکار عدنان صدیقی اور اسکواش کنگ جہانگیر خان نے بھی شرکت کی ہے۔
تقریب میں کپتان بابراعظم،سابق کپتان سرفرازاحمد، شاداب خان، نسیم شاہ، میرحمزہ اور محمد حفیظ نے بھی شرکت کی۔ شاہین آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی تقریب نکاح کا اہتمام مسجد میں ہوا۔ تقریب نکاح میں اہل خانہ قریبی رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔
Shaheen Shah Afridi
تبولا
Tabool ads will show in this div