کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تیاریوں کا آغاز
سدھارتھ اور کیارا کی شادی 6 فروری کو ہوگی، بھارتی میڈیا
بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی چند روز میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تقریب محدود مگر شاندار ہوگی، جس میں 100 -125 کے قریب عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔
سدھارتھ اور کیارا کی شادی 6 فروری کو ہوگی لیکن اس سے پہلے 4 اور 5 فروری کو مہندی ، ہلدی اور سنگیت کی تقریبات کا اہتمما کیا جائے گا۔
شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے سابق راجا کے محل میں تقریباً 80 کمرے مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مرسڈیز بینز، جیگوار اور بی ایم ڈبلیو برانڈ کی 70 گاڑیاں مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔
Sidharth Malhotra
Kiara Advani
bollywood couple
wedding festivities begin
wedding preparations
guest list\
تبولا
Tabool ads will show in this div