ماں کی لاش 2 سال فریزر رکھنے والی عورت گرفتار
امریکا میں خاتون کو 96 سالہ والدہ کی لاش دو سال تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کنیٹکی کی رہائشی سبرینا واٹسن نامی خاتون نے پولیس کو شکاگو میں رہائش پزیر اپنی نانی 96 سالہ ریجینا مائیکلسکی (Regina Michalski) کی گمشدگی کی اطلاع دی۔
پولیس شکاگو میں تفتیش کے دوران پولیس نے ریجینا مائیکلسکی کی لاش ان کے گھر کے گیراج میں موجود ایک فریزر سے برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق ریجینا مائیکلسکی کی موت مارچ 2021 میں ہوئی ہے۔ جب سے لاش کو فریزر یں ہی رکھا گیا، جس کی وجہ سے لاش اکڑ چکی ہے۔ اس کی موت کہ وجہ اسی وقت معلوم ہوگی جب لاش کا درجہ حرارت معلوم کے مطابق نہ ہوجائے۔
پولیس نے ریجینا مائیکلسکی کے ساتھ رہنے والی ان کی 69 سالہ بیٹی (سبرینا واٹسن کی ماں) ایوا بریچر (Eva Bratcher) کو حراست میں لے لیا۔
ایوا بریچر پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ماں کی موت کو کم و بیش 2 سال تک چھپایا ، اس کے لئے اس نے اپنی ماں کی لاش فریزر میں رکھی۔
69 سالہ ایوا بریچر (Eva Bratcher) جمعرات کو اپنی 96 سالہ ماں ریجینا مائیکلسکی (Regina Michalski) کی موت کو چھپانے اور جعلی شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئیں۔
تفتیشی افسران کا کہنا تھا کہ ایوا بریچر جعل سازی کے جرم میں سزائیں بھی بھگت چکی ہے۔ اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ کہیں ایوا اپنی والدہ کو ملنے والی سرکاری امداد کا غیر قانونی اسعمال تو نہیں کررہی تھیں۔