’’تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی‘‘

عمران خان اپنے رہنماؤں پر مقدمات بنانے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے واضح کردیا کہ تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کی لہر سے نمٹنے، معاشی حالات کا مقابلہ کرنے اور اہم قومی چیلنجز پر سیاسی قائدین سے مشاورت کے لئے 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے، جس میں تحریک انصاف کو بھی دعوت دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی،عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، عمران خان کیسے اِن کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے ن لیگ کے رہنما اور وفاقی ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا تھا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

PTI

IMRAN KHAN

APC

Peshawar blast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div