12 سالہ لڑکے سے ساڑھے 26 کلو چرس برآ مد

لڑکا چمن سے کراچی جانے والی کوچ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا، پولیس

چمن سے کراچی آنے والی بس میں سوار 12 سالہ لڑکے سے ساڑھے 26 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کی تحصیل وندر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے 26 اعشاریہ 5 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق 12 سالہ لڑکا چمن سے کراچی جانے والی کوچ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا، اور اس نے منشیات جیکٹ کے اندر چھپا رکھی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بچے سے برآمد منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.6 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، لڑکے کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div