شیخ رشید گرفتاری؛ ’’اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو نوبت یہاں تک پہنچتی؟‘‘

شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر پولیس سمیت تمام نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر پولیس سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کس آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے ؟ آپ نے صرف نوٹس کو چیلنج کیا تھا، ایف آئی آر کو چیلنج نہیں کیا تھا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ایف آئی آر اندراج سے نہیں روکا تھا، عدالت نے نوٹس معطل کیا تھا اس کے کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم نامے سے تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

جس پرجسٹس طارق محمود جہانگیری جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ کاش اتنا احترام ہوتا، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہو تو باہر دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے، اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو نوبت یہاں تک پہنچتی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

Sheikh Rashid Ahmed

SHEIKH RASHEED PTI

SHEIKH RASHEED ARRESTED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div