شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

تشدد کا راستہ اپنانے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے، تشدد کا راستہ اپنانے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ISPR

north waziristan

Peshawar blast

terrorist killed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div