برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

بادشاہ چارلس کا صدر مملکت عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے صدر مملکت عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام میں پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانوی بادشاہ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وہ اور ان کی اہلیہ پشاور میں خوفناک بم حملے پر شدید صدمے میں تھے۔

تعزیتی پیغام کے مطابق ایسی سفاکیت انسانیت اور ہمدردی کی اقدار پر وحشیانہ حملہ ہے۔ برطانوی بادشاہ چارلس نے دھماکے کے متاثرین کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

چارلس سوئم نے کہا کہ 2006 میں دورہ پاکستان یاد ہے جب تباہ کن زلزلے سے ہر طرف تباہی تھی۔

Peshawar blast

King of the United Kingdom

Charles III

Tabool ads will show in this div