مفرور ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لانے کی جانب اہم پیشرفت

ایف آئی اے کے ساتھ وفاقی پولیس کو بھی انٹرپول تک رسائی دینے کا فیصلہ

مفرور ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لانے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ وفاقی پولیس کو بھی انٹرپول تک رسائی دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس ملزموں کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے معلومات کا تبادلہ کرسکے گی۔ احکامات پر عملدرآمد کےلیے وفاقی پولیس کے لیےایف آئی اے انٹر پول سیکشن میں الگ کاؤنٹر بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی پولیس کو 400 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزمان بیرون ملک روپوش ہیں۔

fia

federal government

islamabad police

Tabool ads will show in this div