کوہاٹ : بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 17 افراد جاں بحق

واقعے میں ایک شخص زخمی، لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل، ریسکیو ٹیم

کوہاٹ ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا، جس میں 17 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی، جس میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔

khyber pakhtunkhwa

TRAFFIC ACCIDENT

Kohat

Tabool ads will show in this div